نئی دہلی ،13 مارچ(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) جموں وکشمیر کی صورت حال کی اندازہ کاری کے لئے الیکشن کمیشن کی تشکیل کردہ خصوصی مرکزی مشاہدین کی ٹیم نے نئی دہلی میں واقع الیکشن کمیشن کے مرکزی دفترمیں چیف الیکشن کمشنر، سنیل اروڑا، الیکشن کمشنر ز اشوک لواسا اور سشیل چندراسے ملاقات کی۔
خصوصی مرکزی مشاہدین کی اس ٹیم میں اپنے منصب سے 1977میں سبکدوش ہونے والے آئی اے ایس افسر، ڈاکٹرنورمحمد، 1982میں اپنے منصب سے سبکدوش ہونے والے آئی اے ایس افسر، ونود زتشی اور1972میں اپنے عہدہ سے ریٹائرہونے والے آئی پی ایس افسر، اے ایس گل شامل ہیں۔اس ملاقات کے دوران جموں وکشمیر میں انتخابات کے اعلان کے، 10مارچ، 2019کو چیف الیکشن کمشنر کے اخباری بیان کے پیرانمبر 62کے حوالے سے جموں وکشمیر کی حقیقی صورتحال جائزہ لینے کے زبردست اور حساس کام کی ذمہ داری قبول کرنے کے لئے چیف الیکشن کمشنر جناب سنیل اروڑا نے ٹیم کا شکریہ اداکیا۔
‘‘چیف الیکشن کمشنر موصوف کے مذکورہ اخباری بیان کے پیراگراف نمبر 62میں کہاگیاہے کہ کمیشن جموں وکشمیر کی حقیقی صورتحال پرنگاہ رکھے گا اور متعلقہ شعبوں سے معلومات بھی حاصل کرتارہے گا۔ بعدازاں جلد ہی جموں وکشمیر میں اسمبلی انتخابا ت کرائے جانے کا فیصلہ کیاجائیگا۔ اس میٹنگ کے دوران ان خصوصی مرکزی مشاہدین کی ٹیم سے گذارش کی گئی کہ جس قدرجلد ممکن ہو جموں وکشمیر کا دورہ کیاجائے۔ٹیم نے یہ گذارش منظورکرلی۔ بعدازاں الیکشن کمشنران، جناب اشوک لواسا اورسشیل چند رنے ٹیم کو دوگھنٹے تک جاری رہنے والے مذاکراتی اجلاس میں ضروری معلومات بھی فراہم کرائی۔ ریاست کے ڈی ای سی نگراں سندیپ سکسینہ نے بھی ٹیم کو جموں وکشمیرمیں چناؤکی تیاریوں کے بارے میں تفصیلات بیان کیں اور ریاست سے متعلق دیگرتفصیلات بھی ٹیم کوبتائیں۔ اب تینوں خصوصی مرکزی مشاہدین کی ٹیم ریاست کا دورہ کریگی اور وہاں قیام کے دوران سیاسی پارٹیوں اورضلعی ریاستی حکام اوردیگر متعلقہ دعویداروں سے ملاقات کرکے صورتحال کا جائزہ لے گی۔
واضح ہوکہ اے ایس گل آئی پی ایس کو دشوارگذارعلاقوں میں زمینی سلامتی کے امورکا زبردست تجربہ ہے،وہ 1995سے 1997تک جموں وکشمیر میں سینٹرل ریزرو پولیس فورس کیانسپکٹرجنرل کے منصب پربھی فائز رہ چکے ہیں۔ بعدازاں انھوں نے سی آرپی ایف کے ڈائرکٹرجنرل کی حیثیت سے حکومت ہند کے ایک سابق سکریٹری ڈاکٹرنورمحمد کے منصب کی بھی ذمہ داریاں انجام دیں۔اس کے ساتھ ہی جناب اے ایس گل اترپردیش کے چیف الیکٹورل آفیسرکے عہدے پر الیکشن کمیشن آف انڈیا میں ڈپٹی کمیشن کے عہدے پراور افغانستان میں انتخابات سے متعلق مشاورت میں بین الاقوامی ماہرکی حیثیت سے خدمات انجام دے چکے ہیں،جب کہ حکومت ہند ایک سابق سکریٹری،ونود زتشی کو بھی ریاستی سطح پر راجستھان میں چیف الیکٹورل آفیسرکی حیثیت سے خدمت انجام دینے کا ایک دہائی سے زائد مدت کا تجربہ ہے،زتشی الیکشن کمیشن میں ڈپٹی الیکشن کمشنرکے عہدے پربھی خدمات انجام دے چکے ہیں۔